حیدرآباد ۔ 16 مارچ (پریس نوٹ) انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کی ماہانہ میٹنگ 14 مارچ کو منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں تمام عہدیداران شریک ہوئے۔ یہ بات طئے پائی کہ اس سال دوسری مرتبہ انشاء اللہ مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں ماہ مئی میں انجام پائیں گی۔ اس ضمن میں ڈاکٹر محمد مشتاق علی، صدر انجمن فلاح معاشرہ نے ان اجتماعی شادیوں کیلئے والدین و سرپرست حضرات سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواستیں دن کے اوقات میں 10 تا 6 بجے شام بمکان محمد شرف الدین قریشی معتمد انتظامی انجمن فلاح معاشرہ رحمت نگر یاقوت پورہ متصل مسجد شریفہ و محمود اور شام میں 7 تا 9 بجے دفتر انجمن فلاح معاشرہ ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ پر داخل کرسکتے ہیں۔ دیگر تفصیلات فون نمبر 9390312004 ، 9390263068 پر ربط کریں۔