حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( راست ) : ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کے بموجب انجمن فلاح معاشرہ کے زیر اہتمام 25 جنوری کو سعید ولا فنکشن پلازہ رین بازار میں مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی ۔ 5 جنوری درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ ہوگی ۔ مستحق والدین و سرپرستوں سے خواہش ہے کہ وہ انجمن کے ذریعہ نکاح کروانا چاہتے ہوں تو راشن کارڈ ، آدھار کارڈ ، شناختی کارڈ ، ان تینوں میں کسی ایک کی زیراکس کاپی جس میں لڑکی کی عمر 18 سال ، لڑکے کی عمر 21 سال ہونا ضروری ہے ۔ معہ دو پاسپورٹ سائز کے فوٹو ، لڑکا اور لڑکی کے ساتھ 3 ، 3 ذمہ دار کا درخواست فارم کی تکمیل کے لیے آنا ضروری ہے ۔ دن کے اوقات میں دس بجے سے شام 6 بجے تک بمکان محمد شرف الدین قریشی معتمد انتظامی انجمن فلاح معاشرہ ، رحمت نگر ، یاقوت پورہ شام میں 7 تا 9 بجے دفتر انجمن فلاح معاشرہ روبرو اسلامیہ ڈگری کالج ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9550556552 ۔ 9390263068 پر ربط کریں ۔۔