مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں، درخواستیں مطلوب

حیدرآباد 24 جون (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد مشتاق علی صدر انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کے بموجب ماہ شوال کے آخری عشرے میں مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کی جائیں گی۔ ان شادیوں میں فی جوڑا پلنگ، الماری (آلوین)، بستر معہ مچھر دان، لڑکی کیلئے 7 جوڑے کپڑے، استری، گرینڈر، گیاس کا چولہا و دیگر اسٹیل کا ضروری سامان تحفۃً دیا جائے گا۔ جناب سید شمیم محی الدین نائب صدر نے کہا ہے کہ اب تک تین درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔ ایسے والدین و سرپرست حضرات سے خواہش کی ہے کہ اگر اپنے لڑکے یا لڑکی کا رشتہ طے ہوچکا ہو اور انجمن فلاح معاشرہ کے ذریعہ شادی کروانا چاہتے ہوں تو لڑکا، لڑکی کا آدھار کارڈ، راشن کار، شناختی کارڈ ان تینوں میں کسی ایک کی زیراکس کاپی اِن تینوں دستاویزات میں لڑکے کی عمر 21 سال، لڑکی کی عمر 18 سال ہونا ضروری ہے کے ساتھ درخواست کیلئے دِن کے اوقات میں بمکان محمد شرف الدین قریشی معتمد برائے اجتماعی شادی رحمت نگر یاقوت پورہ متصل مسجد شریفہ و محمود پر گیارہ بجے سے شام 5 بجے تک تشریف لاسکتے ہیں۔ دیگر تفصیلات فون نمبر 9390312004 پر ربط کریں۔