البانی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یونائیٹیڈ ایرلائنز کی پرواز میں نیویارک کے ایرپورٹ پر ایک مسافر کے ’بم‘ کہنے کی بناء تاخیر ہوئی۔ البانی کاونٹی کے ٹیرف کریگ ایپل نے بتایا کہ اس شخص کو تحویل میں لے لیا گیا۔ نیورک، نیوجرسی جانے والے اس طیارہ سے تمام مسافرین کا تخلیہ اور سازوسامان نکال باہر کیا گیا۔ تلاشی کے بعد کوئی بم دستیاب نہیںہوا اور تاخیر سے طیارہ کو پرواز کی اجازت دیدی گئی۔