حیدرآباد 4 اپریل ( پی ٹی آئی ) ایک مسافر نے آج شمس آباد ائرپورٹ پر طیارہ میں خود کشی کی کوشش کی ۔ اس شخص کی محمد امتیاز کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے اور اس نے دوبئی سے آنے والی پرواز کے واش روم میں بلیڈ کے ذریعہ اپنا گلا کاٹنے کی کوشش کی ۔ آر جی آئی انسپکٹر اے کرشنیا نے بتایا کہ امتیاز کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا جہاں وہ بیہوش ہے ۔