سیول ، 11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے رواں برس اپریل میں ڈوب جانے والے سیوول نامی مسافر بردار جہازکے کپتان کو 36 برس کی سزائے قید سنائی ہے۔ جج کے مطابق شہادتوں کی بنیاد پر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کپتان نے بحری جہاز کی نگرانی میں لاپرواہی برتی تھی۔ ڈوبنے والے جہاز کے چیف انجینئر کو اپنے دو زخمی ساتھیوں کی مدد نہ کرنے کے جرم پر 30 برس کی قید سنائی ہے۔ اِس جہاز کی غرقابی سے 300 سے زائد مسافر ڈوب گئے تھے۔ عدالت نے عملے کے بچ جانے والے دیگر 13 افراد کو مختلف افعال کے ارتکاب پر پانچ سے بیس برس تک کی سزائیں سنائی ہیں۔ ڈوبنے والے جہاز پر سوار 476 مسافروں میں سے 172 اور عملے کے افراد ڈوب جانے سے بچا لیا گیا تھا۔ بقیہ ہلاک ہونے والے 304 مسافروں میں 250 کم عمر اسٹوڈنٹس تھے۔