وارنسی ۔ 9 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ نے پھر ایک بار مسلمانوں کے خلاف زہرافشانی کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں اجازت دی گئی تو وہ ملک کی تمام مساجد میں مورتیاں نصب کرادیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ کاشی کی مسجد کو بھی نشانہ بنایا ۔ آدتیہ ناتھ نے کہاکہ مساجد میں کسی غیرمسلم کو جانے کی اجازت نہیں اسی طرح ویٹکن سٹی میں غیرعیسائی نہیں جاسکتا لیکن ہمارے یہاں ہر کوئی آسکتا ہے ۔ انھوں نے مذہبی رہنماؤں کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک میں 98 کروڑ کی آبادی ہندوؤں پر مشتمل ہے۔ اگر یہ سب ملکر مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کریں تو پھر اُن کی خیر نہیں ہوگی ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اقلیتوں کے بارے میں کوئی تبصرہ نہ کرنے وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت کو یکسر نظرانداز کردیا ۔