مسائل کی یکسوئی کیلئے رکن اسمبلی کا عجیب و غریب اقدام

عوامی خوف زدہ شمشان گھاٹ میں دو دن تک شب و روز قیام
حیدرآباد۔/24 جون، ( سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کے حلقہ اسمبلی پالا کولو کے رکن اسمبلی ڈاکٹر این راما نائیڈو نے مسائل کی یکسوئی کیلئے ایک عجیب و غیریقینی اقدام کرتے ہوئے ہندو شمشان گھاٹ میں دو دن رات میں بھی شب بسری کرکے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا۔ عام طور پر رات کے اوقات میں ہندو شمشان گھاٹ میں جانے سے ہر کوئی خوفزدہ ہوتے ہیں لیکن رکن اسمبلی نے شمشان گھاٹ میں شب بسری کرکے ایک غیر یقینی معمولی نوعیت کا اقدام کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شمشان گھاٹ میں بعض تعمیری و ترقیاتی کام انجام دینے کیلئے ہر کوئی ڈررہے تھے اور کام کرنے کیلئے آگے نہیں آرہے تھے۔ جس کی روشنی میں خود رکن اسمبلی ڈاکٹر این راما نائیڈو ہر ایک کی ہمت باندھنے کی غرض سے اس ہندو شمشان گھاٹ میں شب بسری کرنے کا فیصلہ کرکے حلقہ کے عوام کو بتادیا کہ شمشان گھاٹ میں کوئی شیاطین نہیں رہتے ہیں اور بلا کسی خوف و خطر دو دن رات میں شب بسری کرنے کے بعد رکن اسمبلی نے کہا کہ شمشان گھاٹ میں شیاطین تو نہیں ہیں لیکن مچھر ضرور ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی کے اس فیصلہ سے حلقہ کے عوام میں کافی مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے بلکہ عوام کی جانب سے رکن اسمبلی مسٹر راما نائیڈو کی زبردست ستائش کی جارہی ہے۔