حیدرآباد 26 جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا نے آج 69 ویں یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں ترنگا پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے رمنا نے ٹی آر ایس حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت ان افراد کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے جو عوامی مسائل پر احتجاج کر رہے ہیں۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری این نرسی ریڈی نے کے سی آر حکومت پر دستور کے مغائر کام کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت ان افراد کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے جو حکومت کے کام کاج کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ پارٹی کے سینئر لیڈر و پولیٹ بیورو کے رکن آر چندر شیکھر ریڈی ‘ قومی سکریٹری ای پیدی ریڈی اور دوسروں نے بھی خطاب کیا ۔