بندی پورہ 9 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی ہے اور اس کا سیاسی حل دریافت کیا جانا چاہئے ۔ ان کی پارٹی اس مسئلہ کے حل تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ انہوں نے عوام سے انتخابات میں ان کی پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔