اسلام آباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کہا کہ مسئلہ کشمیر ہند ۔ پاک ایجنڈہ کا بنیادی غیرمختتم ایجنڈہ برقرار ہے۔ جنرل باجوہ نے سرپیر اور پانڈو سیکٹروں کے دورہ کے موقع پر یہ تبصرہ کیا جہاں وہ پاکستانی فوجیوں سے تبادلہ خیال کررہے تھے۔ فوج کے ذرائع ابلاغ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے کارروائی کیلئے تیاری اور فوجیوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی فوج مکمل طور پر علاقائی امن و استحکام کی حامی ہے۔ تاہم ہم مادر وطن کا دفاع کرنے کیلئے بھی ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ ہندوستان کے سرجیکل حملوں کے بعد تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔