حیدرآباد۔/28اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد میں مزید 12 انگلش میڈیم اقلیتی اقامتی اسکولس کو منظوری دی ہے۔ حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر نے بتایا کہ جن نئے اقامتی اسکولس کو منظوری دی گئی وہ علاقے آصف نگر( گرلز)، خیریت آباد( گرلز )، صنعت نگر ( گرلز )، چندرائن گٹہ ( گرلز) ، بارکس ( بوائز )، سکندرآباد ( بوائز )، چارمینار ( بوائز ) ، گولکنڈہ ( بوائز) ، عنبر پیٹ ( بوائز )، جوبلی ہلز ( بوائز )، یاقوت پورہ ( بوائز ) اور گوشہ محل ( بوائز ) شامل ہیں۔ آئندہ تعلیمی سال سے ان اسکولوں میں تعلیم کا آغاز ہوگا۔یہ 12 اسکولس ابتداء میں کرایہ کی عمارتوں میں قائم کئے جائیں گے۔ ان علاقوں میں اپنی عمارتوں کو کرایہ پر دینے کے خواہشمند افراد اسسٹنٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر سے شخصی طور پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اسکول کیلئے 15000 تا 20000 اسکوائر فٹ کا احاطہ ہونا چاہیئے۔ پانچویں تا ساتویں جماعت میں مستحق غریب طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔