اوٹاوا ۔ 4 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کینیڈین حکومت نے مزید 10 لاکھ افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے، اقدام کے تحت اس پیشکش سے دنیا بھر کے ممالک کی طرح برصغیر کے افراد بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کینیڈا کی امیگریشن میں دنیا بھر کے لوگوں کیلئے مزید سہولیات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اعلان کے تحت اگلے تین برس میں دس لاکھ لوگوں کو امیگریشن کی اجازت دیدی گئی ہے۔ وزیر برائے امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے کہ اگلے تین برس میں ریٹائر ہو جانے والوں کی وجہ سے یہ کمی ہوگی، جس کے تحت اگلے برس تین لاکھ دس ہزار، 2019ء میں تین لاکھ تیس ہزار اور 2020ء میں تین لاکھ چالیس ہزار افراد کو امیگریشن دی جائے گی اور دنیا بھر کے ممالک کی طرح برصغیر کے افراد بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔