نئی دہلی : صحافی گوری لنکیش کے قتل کے مشتبہ ملزم کالے کی ڈائری سے ایک چوکا دینے والی بات سامنے آئی ہے ۔ڈائری سے پتہ چلا کہ لنکیش کے علاوہ مزید ۳۶؍ لوگ نشانہ پر تھے ۔ذرائع کے مطابق ڈائری میں جن لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے ۔
ان میں زیادہ تر مہاراشٹرا سے تعلق رکھتے ہیں اور کچھ لوگ کرناٹک سے تعلق ہے ۔ڈائری کازیادہ تر حصہ کوڈ ورڈ پر مشتمل ہے۔۳۶؍ لوگوں کے ذکر کے ساتھ ۵۰؍ شوٹرس کابھی ذکرہے ۔ذرائع کے مطابق کرناٹک ، مہاراشٹرا اورگوا میں ہندو تنظیموں کے ذریعہ شوٹرس کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
گوری لنکیش کاپرگولی چلانے والے اس انتخاب اسلئے کیا گیا تھا کہ وہ ۲۰۱۲ء میں وجے پور ضلع میں اپنے آبائی شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے کیلئے پاکستانی جھنڈا لہراکراپنی بہادری دکھائی تھی ۔
واگھمارے کو لنکیش پرقتل سے پہلے تین ہزار روپے اور قتل کرنے کے ۱۰ ہزار روپے دئے گئے تھے ۔واضح رہے کہ ۵؍ ستمبر ۲۰۱۷؍ کو بائیک سوار دولوگوں نے گوری لنکیش کو ان کے دفتر کے باہر بندوق سے قتل کردیا تھا ۔
پولیس نے اس معاملہ میں ۶ ؍ افراد کو گرفتارکیا ہے ۔اور تین ملزمین کی تلاش جاری ہے۔