مزید سخت پوجا کیلئے چیف منسٹر کا عہد

حیدرآباد۔28ڈسمبر ( پی ٹی آئی) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے ’ایوتا چنڈی یگم‘ کی کامیاب تکمیل کے بعد کہا ہے کہ اگر ریاستی حکومت کے جاریہ تمام پراجکٹس کامیابی سے مکمل ہوجائیں تو مزید سخت ’پرایوتا چنڈی یگم‘ پوجا بھی انجام دیں گے ۔ویدوں کے بموجب پرایوتاپوجا ایوتا سے سوگنامشکل ہے۔