کیف ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مشرقی علاقہ میں لڑائی کے دوران مزید تین یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کردیا گیا ۔ لڑائی کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے ۔ کیف میں موجود سکیورٹی عہدیداروں نے یہ بات بتائی جس کے مطابق تین یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اس خطہ میں مہلوکین کی جملہ تعداد سات ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے ۔ ستمبر میں طے پانے والی فائربندی اب تقریباً ختم ہو چکی ہے۔
انسداد پولیو پر عمل آوری نہ کرنے
والوں کیخلاف کارروائی
ملتان۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ملتان ضلع میں 124 بچوںکو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے، انکار کرنے والے 91 والدین کیخلاف پولیس مدد حاصل کرلی گئی ہے،اس بات کا انکشاف محکمہ صحت کی رپورٹ میں سامنے آیا۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق انکار کرنے والے والدین میں چار ڈاکٹرز اور ایک پروفیسر بھی شامل ہے جبکہ انکار کرنے والے کچھ والدین کا تعلق آفیسرز کالونی،رائٹرز کالونی،شاہ رکن عالم کالونی جیسے پاش علاقوں سے ہے۔محکمہ صحت بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے یا انکار کرنے والوں کیخلاف حکومتی کام کاج میں مداخلت کا مقدمہ درج کرائیں گے۔