ملبورن ۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج کہا کہ شورش زدہ ملک عراق میں اسلامک اسٹیٹ (داعش ) عسکریت پسند گروپ کے خلاف مقامی سکیورٹی فورسیس کی مدد کیلئے وہ نیوزی لینڈ کے ساتھ اپنے مزید 300 سپاہی روانہ کرنا چاہتا ہے ۔ عراق میں داعش عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں مصروف عراقی سپاہیوں کی تربیت کیلئے آسٹریلیا کے 200 خصوصی فورسیس پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔ اے بی سی نے خبر دی ہے کہ وفاقی کابینہ نے نیوزی لینڈ کے ساتھ مشترکہ تربیتی پروگرام کے ایک حصہ کے طورپر اپنے مزید 300 سپاہی روانہ کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔