۔2.50 لاکھ کنٹراکٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ: ایٹالہ راجندر
حیدرآباد۔/2مئی، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت جس طرح سے کسانوں کی خوشحالی حوصلہ افزائی ، مالی امداد کررہی ہے اسی طرح سے مزدور وں، ملازمین ، کمزور طبقات کی بھی ہر طرح سے مدد اور ان کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ ریاستی وزیر مالیات و سیول سپلائیز ایٹالہ راجندر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مئی ڈی تقریب کے موقع پر یہاں مجلس بلدیہ کارپوریشن میں منعقدہ پروگرام میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے میونسپل دفتر کے احاطے میں امبیڈکر کے مجسمہ پر ایم ایل اے گنگولاکملاکر ، ایم ایل سی نارا داس لکشمن راؤ، میئر سردار ورویندر سنگھ، کمشنر شیشانک پھول نچھاور کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر میئر رویندر سنگھ کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں ایٹالہ راجندر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی طور پر یوم مئی کا پرجوش انداز میں منایا جانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم مئی کے ذریعہ مزدوروں کو کم از کم اجرت 8 گھنٹے کا تعین ہوا اور پی ایف جیسی سہولت بھی ملی اور میونسپل نگر پالیکا نگر پنچایت، گرام پنچایت میں برسر خدمت ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور اس میں اضافہ کے تعلق سے حکومت غور کررہی ہے۔