مزدور طبقہ سے چیف منسٹر کی نیک تمنائیں

حیدرآباد۔یکم مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے مزدور طبقہ کو یوم مئی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ یوم مئی کے موقع پر وہ تمام ملازمین و مزدور طبقہ کے افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت اور سماجی ترقی کیلئے دعاگو ہیں۔ کے چندر شیکھر راؤ نے یوم مئی کے پیام میں مزدور طبقہ کے افراد خاندان کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

شمس آباد ایر پورٹ پر دو طیاروں
کی ایمرجنسی لینڈنگ
شمس آباد۔یکم مئی، ( سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں دو طیاروں نے ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ تفصیلات کے بموجب بنگلور میں موسم کی خرابی کی وجہ سے طیاروں کا رُخ تبدیل کرنا پڑا۔ کوالالمپور اور دہلی سے بنگلور جانے والی ملیشیا ایر لائنس اور انڈیگو ایر لائنس کا رُخ تبدیل کرتے ہوئے ان کی لینڈنگ شمس آباد ایرپورٹ پر کی گئی۔ موسم صاف ہونے کے بعد دونوں ہی فلائیٹس بنگلور کیلئے روانہ ہوگئے۔