مری لکشمن ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ A گریڈ کے ساتھ این اے اے سی سے ایکریڈیٹیڈ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : نیشنل ایسیسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل ( این اے اے سی ) کی ٹیم نے مری لکشمن ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ ڈنڈیگل ، قطب اللہ پور ، حیدرآباد کا مئی 2015 میں کالج کی کوالیٹی کے ایسیسمنٹ کے لیے دورہ کیا ۔ این اے اے سی کی جانب سے کالج کو اعلیٰ درجہ کا ایکریڈیٹیشن یعنی A گریڈ حوالے کیا گیا ہے ۔ مری لکشمن ریڈی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بہت کم انجینئرنگ کالجس میں ایک ہے جو A گریڈ کے حامل ہیں ۔ سری مری لکشمن ریڈی ، چیرمین اور سری مری راجہ شیکھر ریڈی ، سکریٹری کالج نے اسٹاف اور طلبہ کو مبارکباد دی ہے ۔ ڈاکٹر کے وینکٹیشورا ریڈی ، پرنسپل کالج نے اطلاع دی کہ کالج کو آئندہ تعلیمی سال سے این بی اے ایکریڈیٹیشن موقف حاصل ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ ویل اسٹابلشڈ ہے جہاں تمام سہولتیں جیسے لائبریری ، لیبارٹریز اور بہترین ٹیچنگ لرننگ پریکٹسیس بشمول پلیسمنٹس کی سہولت موجود ہے ۔۔