مظفر نگر۔23 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے مظفر نگر میں خانگی دواخانہ میں پتھری نکالنے کیلئے کی گئی سرجری کے دوران ایک مریض کے گردہ کا سرقہ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ سرکل آفیسر یوگیندر سنگھ نے کہا ہے کہ نیو منڈی علاقہ کے ایک خانگی دواخانہ کے ڈاکٹر ونود گارگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مریض کے ارکان خاندان کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق گردہ سے پتھری نکالنے کیلئے 60 سالہ اقبال کو گزشتہ روز دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا۔ اس دوران ڈاکٹر گارگ نے اس کا گردہ ہی نکال لیا۔ ارکان خاندان نے دعویٰ کیا کہ اس ڈاکٹر نے مسروقہ گردہ ایک برفیلی بیاگ میں چھپا لیا تھا۔