مریضوں کی منتقلی کیلئے اقوام متحدہ کا یمن سے ’’ایئربرج‘‘ معاہدہ

جنیوا ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی ہیومانیئرین ایڈ ایجنسی نے آج ایک اہم بات بتاتے ہوئے کہا کہ یمن جیسے جنگ زدہ ملک میں باغیوں کی جانب سے چلائی جارہی حکومت کے ساتھ ایک ’’طبی فضائی پل‘‘ کیلئے رضامندی کا اظہار کیا ہے تاکہ شہریوں کا طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے یمن کے جنگ زدہ علاقوں سے تخلیہ کروایا جاسکے۔ فضائی طور پر صرف ان ہی لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جو کہنہ مشق اور تشویشناک حد تک صحت کے مسائل سے دوچار ہیں جیسے کینسر یا گردوں کا عارضہ وغیرہ۔ آزمائشی طور پر چھ ماہ کیلئے مریضوں کی منتقلی کیلئے ’’ایئربرج‘‘ طریقہ کار متعارف کیا ہے۔