واشنگٹن 30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مریخ پر ہندوستان و امریکہ کی چوٹی ملاقات کے بعد اب ان کی صدر اوباما سے زمین پر ملاقات ہوئی ہے ۔ مودی نے صدر اوباما کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خوشگوار حسن اتفاق ہماری دوستی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ دونوں قائدین نے آج وائیٹ ہاوز میں ملاقات کی اور کئی عالمی و علاقائی مسائل کے علاوہ باہمی مفادات کے حامل امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔
مودی نے اوباما اور افراد خاندان کو دورہ ہندوستان کی دعوت دی
واشنگٹن 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی نے آج صدر بارک اوباما اور ان کے افراد خاندان کو دورہ ہندوستان کی دعوت دی ۔ مودی نے آج وائیٹ ہاوز میں اوباما سے ملاقات کے موقع پر انہیں ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے ۔ مودی نے اوباما سے ملاقات کے بعد کہا کہ اس دورہ کے بعد ان کا یہ خیال اور پختہ ہوگیا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ فطری عالمی حلیف ممالک ہیں۔