واشنگٹن۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خلائی ادارے ناسا کا مستقبل میں مریخ پر اترنے کی کوششوں کے سلسلے میں ہیلیم سے بھرے غبارے کا تجربہ ناکام رہا ہے۔اس غبارے کو امریکی ریاست ہوائی کے کاؤآئے جزیرے سے چھوڑا گیا اور تجرباتی طور پر اس میں طشتری کی شکل اور وزن کی چیز رکھی گئی لیکن منصوبے کے مطابق یہ کامیاب نہیں رہا کیونکہ اس کا پیراشوٹ بروقت نہ کھل سکا۔ناسا کے سائنسدانوں کو امید تھی کہ اس تجربے سے خلابازوں کا مریخ پر اترنے کا راستہ ہموار ہوگا۔ناسا کی ترجمان کمبرلی نیوٹن نے ایک ای میل کے ذریعے یہ بات بتائی۔ اس کی مزید تفصیلات آئندہ ہونے والی ایک کانفرنس میں دی جائیں گی۔