مریخ پر جانا چاہتے ہیں؟ 2030ء کا انتظار کریں!

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ بناچکے ہیں جو خلا نوردوں کے ساتھ مریخ کے سفر پر روانہ ہونے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ ناسا کے مطابق یہ مریخ پر انسانی مشن بھجوانے اور وہاں زندگی کی موجودگی کے آثار کا ٹھوس بنیادوں پر پتہ لگانے کا سفر ہوگا۔
اس راکٹ مشن (جسے SLS یعنی اسپیس لانچ سسٹم کا نام دیا گیا) کے ذریعہ 2030 ء تک مریخ پر قدم رکھنا ممکن ہوجائے گا، البتہ اس کی تیاری پر 7 بلین ڈالرس خرچ آئے گا۔ SLS کی پہلی تجرباتی فلائٹ ’’ایکس پلوریشن مشن 1‘‘ نومبر 2018ء میں روانہ ہوگی۔ یاد رہے اس راکٹ میں دیگر خلائی گاڑیوں کی نسبتاً جگہ زیادہ ہوگی۔ اسے مریخ پہ جانے والا دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ قرار دیا جارہا ہے۔
اِن سے بھید   ( راز ) مت کہہ
٭ جس کے خلاف تو نے کبھی فیصلہ دیا ہو۔٭ جس کی بھلائی تیری برائی میں ہو۔٭ جس کو آزمایا نہ ہو۔٭ جس کی طبیعت میں شرارت ہو۔٭ جو تیری طرف سے نااُمید ہوگیا ہو۔٭ جو تیرے دشمن کے پاس بیٹھتا ہو۔