مریخ مہم پر ہندوستان کو پاکستانی مہم جو حمیرہ کی مبارکباد

اسلام آباد 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی خاتون مہم جو خلاء میں جانے والی اولین پاکستانی ہوں گی، ہندوستان کے اوّلین مریخ مشن کو جنوبی ایشیاء کی ایک زبردست چھلانگ قرار دیتے ہوئے ہندوستان کو مبارکباد پیش کی۔ سر رچرڈ برانسن کی اوّلین کہکشانی مہم میں شامل حمیرہ ا سلیم اوّلین پاکستانی ہیں جو خلاء کا سفر کریں گی۔ اُنھوں نے ہندوستان کی عظیم کامیابی کو پورے علاقہ کے لئے قابل فخر قرار دیا۔