حیدرآباد۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) مریال گوڑہ میں بین طبقاتی شادی کے خلاف لڑکی کے والد کی ایما پر شوہر پر انائے کمار کے بیدردانہ قتل کے ضمن میں مریال گوڑہ ٹاون کانگریس کے صدر کریم کو نلگنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ باور کیا جاتاہے کہ کریم کے ایک دوست قاسم بھی اس سازش میں ملوث ہے ۔ ذرائع کے مطابق نلگنڈہ اور حیدرآباد سٹی پولیس کی مشترکہ کارروائی پرانائے قتل میں ملوث شہر کے ایک روڈی شیٹر محمد باری اور اس کے ساتھی شفیع کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع نے روڈی شیٹرکا تعلق خطرناک گینگسٹر بھونگیر نعیم سے ہے ۔