برلن،4ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمن عوام دائیں بازو کی نفرت اور تقسیم کی پالیسیوں کے خلاف اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مشرقی شہر کیمنِٹز میں غیر ملکیوں سے نفرت کے اظہار میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مظاہروں کے تناظر میں کیا۔ انجیلا مرکل کے ترجمان اشٹیفان زائبیرٹ کا کہنا ہے کہ قتل جیسے واقعات یقینی طور پر باعث افسوس ہوتے ہوئے عوام میں تشویش پیدا کرتے ہیں اور ضروری ہے کہ ایسی صورت حال میں سیاسی اور قانونی راستہ اپنایا جائے ۔ زائبیرٹ کے مطابق انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے پرتشدد مظاہروں نے پورے شہر کے امن و سکون کو ختم کر کے رکھ دیا ہے ۔