مرکز ‘ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھے : مفتی

ناگروٹا ( جموں ) 29 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی قیادت کو کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے پاکستان سے ایک یا مزید قدم آگے بڑھانے ہونگے ۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے یہ بات کہی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کشمیر کے بچوں کی زندگیاں اور ان کامستقبل بچانے کیلئے اقدامات کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کرچکی ہیں اور انہیں مکمل امید ہے کہ جتنی تائید حاصل ہے وہ اسے استعمال کرینگے تاکہ کشمیر کے بچوں کی زندگیاں اور ان کا مستقبل بچایا جاسکے ۔ ہمیں اس کیلئے زیادہ کوشش کرنی ہوسکتی ہے ۔