حیدرآباد 12 اپریل ( این ایس ایس ) مرکزی حکومت نے تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں کیلئے دو علیحدہ ٹن ( ٹیکس انفارمیشن نیٹ ورک ) جاری کردئے ۔ تلنگانہ ریاست کیلئے TG36 اور آندھرا پردیش کیلئے AP37 ٹن جاری کیا گیا ہے ۔ اطلاعات میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ٹن 2 جون سے کارکرد ہوجائیں گے جب تلنگانہ ریاست وجود میں آجائیگی ۔