نئی دہلی 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سکیوریٹی نقص کا پتہ چلنے کے بعد مرکزی حکومت نے آج ملک کے ائرپورٹس اور تیل کی تنصیبات کے بشمول اہم مقامات کی سکیوریٹی کا جائزہ لیا ۔ مرکزی معتمد داخلہ راجیو مہرشتی نے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا جس میں انٹلی جنس و سکیوریٹی ایجنسیوں کے حکام نے شرکت کی ۔ مرکزی معتمد داخلہ نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام اہم انفرا اسٹرکچر و تنصیبات پر بیرونی اور داخلی سلامتی کو سخت کردیں اور انتہائی چوکسی اختیار کی جائے ۔ ائرپورٹس و صنعتی یونٹوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر ایسے احکام جاری کئے گئے ۔ اجلاس ایسے وقت ہوا جب ایک دن قبل دہلی کے اندرا گاندھی ائرپورٹ پر ایک شخص رن وے تک پہونچنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔