مرکز اور ریاست دونوں جموں و کشمیر پنچایت انتخابات میں الجھن پیدا کررہے ہیں : کانگریس

سرینگر۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کانگریس یونٹ نے مرکز اور ریاست دونوں پر الزام لگایا کہ وہ پنچایت اور مقامی اداروں کے انتخابات پر غیریقینی کیفیت پیدا کررہے ہیں۔ ایک دفعہ یہ الجھن ختم ہوجاتی ہے تو وہ انتخابات میں حصہ لے گی۔ ریاست میں انتخابات کا شیڈول آئندہ ماہ مقرر ہے۔ ریاست کانگریس پارٹی صدر جے اے میر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ جموں و کشمیر کانگریس یونٹ اس سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ دہلی کانگریس کو روانہ کرے گی۔