نئی دہلی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مرکز اور جموں و کشمیر کی حکومتوں کو مشترکہ طور پر حساس مسائل بشمول ریاستی مسلمانوں کو اقلیتی موقف عطا کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت دی۔ سپریم کورٹ نے کہاکہ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے۔ دونوں حکومتوں کو مشترکہ طور پر اس کا فیصلہ کرنا چاہئے۔ سپریم کورٹ کی بنچ چیف جسٹس جے ایس کیہر اور جسٹس وائی ایس چندراچوڑ اور جسٹس ایس کے کول پر مشتمل تھی۔ گذشتہ ماہ سپریم کورٹ نے 30 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا تھا کیونکہ ایک درخواست مفادعامہ پر جوابی حلفنامہ بروقت پیش نہیں کیا گیا۔ درخواست مفاد عامہ جموں و کشمیر کے مسلم طبقہ کو بحیثیت اقلیتی طبقہ حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں ہے جبکہ ریاست میں مسلمان اکثریت میں ہیں۔