بھوبنشیور ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک نے مرکزی حکومت کی سودے بازی کمیٹی کے دریائے مہاندی کے پانی کے تنازعہ کے سلسلہ میں جو اڈیشہ چھتیس گڑھ کے درمیان ہے ۔ ان پر عائد کردہ الزام کو کہ اُن کے دوہرے معیارات مرکزی کمیٹی کے ہاتھوں بے نقاب ہوچکے ہیں مسترد کردیا ۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج الزام عائد کیا تھا کہ بیجو جنتادل کے سربراہ کے ’’سیاسی مفادات کیلئے دوہرہ معیارات ‘‘ بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ ایک دن قبل پٹنائک نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان پر زور دیا تھا کہ وسائل آبپاشی وزارت کی تشکیل دی ہوئی کمیٹی کو دستبردار کردیا جائے ۔
انا کی برسی پر ششی کلا کا خراج عقیدت
چینائی ۔ 29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) انا ڈی ایم کے سربراہ وی کے ششی کلا سابق ٹاملناڈو چیف منسٹر اور دراوڑی نظریہ ساز چیف منسٹر انا درائی کو ان کی 48ویں برسی پر 3فبروری کو خراج عقیدت پیش کریں گی ۔ وہ ان کی قبر پر پھول مالا چڑھائیں گی اور میرینا بیچ پر ان کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گی ۔ انا ڈی ایم کے پارٹی کے ایک بیان میں اس کا انکشاف کیا گیا ہے ‘ ان کے علاوہ پارٹی کے صدور ‘ اعلیٰ سطحی کارکن ‘ ایم پیز اور ایم ایل ایز یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے ۔