مرکزی کابینہ میں ٹی آر ایس کی شمولیت کا امکان نہیں

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گذشتہ روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر کے سی آر نے وزیر اعظم سے ان کے پرکشش پراجکٹس جیسے آبی گریڈ اور مشن کاکتیہ کے لیے مرکزی فنڈس کی خواہش کی ۔ اس ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کے سی آر کو ان کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا ۔ اس سے مرکزی کابینہ میں ٹی آر ایس کی شمولیت کی خبریں عام ہوگئیں ۔ ٹی آر ایس نے وضاحت کی ہے کہ مرکزی کابینہ میں ٹی آر ایس کی شمولیت کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ۔ تاہم پارٹی کے قائدین خاص کر ارکان پارلیمنٹ کا احساس ہے کہ مرکزی کابینہ میں پارٹی کی شمولیت سے ریاست کو فائدہ ہوگا ۔۔