مرکزی کابینہ سکریٹریٹ میں تبادلے

نئی دہلی ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر آئی اے ایس عہدیدار ارادھنا جوہری کو معتمد سرمایہ نکاسی کی حیثیت سے تبادلہ کر کے کابینہ سکریٹری تقرر کیا گیا ہے اور مسٹر سنجے مترا ، روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے نئے سکریٹری ہوں گے ۔ جب کہ مرکزی حکومت نے آج اعلیٰ عہدیداروں کے فرائض میں رد و بدل کیا ہے ۔ اترپردیش کیڈر 1980 کے آئی اے ایس آفیسر جوہری کے عہدہ پر مسٹر نیراج کمار گپتا اسپیشل سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف پبلک انٹر پرائزس ہوں گے ۔ مسٹر گپتا کو بحیثیت سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف ڈیس انوسمنٹ مقرر کیا گیا ہے ۔ جب کہ شریمتی ارادھنا جوہری کا کابینہ سکریٹریٹ کے تحت صدر نشین نیشنل اتھاریٹی فار کیمیکل ویپنس کنونش تقرر کیا گیا ہے تاہم جوہری کے تبادلہ کے وجوہات بتائے بغیر محکمہ سرکاری عملہ و تربیت نے یہ احکامات جاری کئے ہیں ۔ سنجے مترا فی الحال اپنے کیڈر اسٹیٹ مغربی بنگال میں برسر خدمت ہیں ۔ وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے نئے سکریٹری ہوں گے ۔ وہ مسٹر وجئے چھابر سے جائزہ حاصل کریں گے جو کہ جمعرات کو وظیفہ پر سبکدوش ہورہے ہیں ۔ مسٹر امیتابھ کانت سکریٹری ڈپارٹمنٹ آف انڈسٹریل پالیسی اینڈ پروموشن کو چیف اکزیکٹیو آفیسر نیتی ایوگ کا اضافی چارج دیا گیا ۔ جب کہ اس عہدہ پر مامور سندھو شری کھلر کی میعاد مکمل ہوگئی ہے ۔ کھلر کا بحیثیت اکزیکٹیو آفیسر نیتی ایوگ ایک سال کے لیے تقرر کیا گیا تھا ۔ جن کی میعاد جمعرات کو ختم ہوجائے گی اور بہار کیڈر 1982 کے آئی اے ایس آفیسر راشمی ورما کو سکریٹری وزارت ٹکسٹائیل مقرر کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں کابینہ کی تقررات کمیٹی نے سنجے کمار سریواستو سکریٹری ( کوآرڈینیشن ) کابینہ سکریٹریٹ کو سکریٹری ( سیکوریٹی ) کابینہ سکریٹریٹ کی اضافی ذمہ داری تفویض کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔۔