سرینگر 17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جوائنٹ سکریٹری مرکزی وزارت داخلہ مسٹر گوپال آنند کی قیادت میں ایک مرکزی ٹیم نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور پلواما اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے وہاں سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا ۔ مسٹر گوپال آنند کے ساتھ ریاست کے معتمد مال ونود کول بھی تھے ۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ضلع ڈیولپمنٹ کمشنر پلواما سجاد احمد خان نے ضلع میں سیلاب کی وجہ سے ہوئے نقصانات اور اس کے بعد حکومت کی جانب سے فراہم کردہ راحت و ریلیف اور باز آبادکاری کاموں کے تعلق سے تفصیلات سے واقف کروایا ۔ ضلع عہدیداروں نے اپنے اپنے محکمہ میں ہوئے نقصانات کی تفصیلات پیش کیں۔ ان اضلاع میں سڑکوں اور عمارات کو ہوئے نقصانات سے بھی عہدیداروں کو واقف کروایا ۔