نئی دہلی ۔ /28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹریڈ یونینوں نے فیصلہ کیا ہے کہ دو روزہ عام ہڑتال /8 جنوری سے بی جے پی حکومت کی عوام دشمن اور مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کی جائے ۔ اے آئی ٹی ای سی کے جنرل سکریٹری امر جیت نے اس کا انکشاف کیا اور کہا کہ ہڑتال کا فیصلہ ایک قومی کنونشن میں کیا گیا ہے ۔