مرکزی وزیر ہنس راج آہیر کی فلمساز راجا مولی سے ملاقات

حیدرآباد 21 جون ( پی ٹی آئی ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ ہنس راج آہیر اور بی جے پی رکن اسمبلی تلنگانہ جی کشن ریڈی نے آج معروف فلم ڈارئکٹر ایس ایس راجا مولی سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات سمپرک برائے سمرتھن مہم کے سلسلہ میں کی گئی ہے ۔ راجا مولی معروف فلم باہو بلی کے ڈائرکٹر ہیں۔ راجا مولی کے والد اور قلمکار کے وی وجئیندر پرساد بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی کے فلور لیڈر جی کشن ریڈی نے کہا کہ ان دونوں کو مرکز کی نریندر مودی حکومت کی جانب سے گذشتہ چار سال کے دوران کئے گئے کاموں سے واقف کروایا گیا ہے ۔ بی جے پی نے گذشتہ مہینے ہی سمپرک برائے سمرتھن مہم شروع کی ہے ۔ یہ مہم مودی حکومت کے چار سال کی تکمیل کے موقع پر شروع کی گئی تھی ۔ یہ مہم 2019 کی انتخابی تیاریوں کا حصہ ہے ۔ بی جے پی کے اعلی قائدین اس مہم کے سلسلہ میں سماج کی اہم شخصیتوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بی جے پی صدر امیت شاہ بھی اس میں حصہ لے رہے ہیں۔