نئی دہلی۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)قائد بی جے پی و مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اتوار کو کہا کہ حکومت پر یہ لازم ہے کہ وہ آبادی پر قابو پانے کے لیے قانون وضع کرے اگر اسے ہندوستان کی جمہوریت کو سر ابھارتی ہوئی قوتوں سے بچانا ہے۔ سال 1947ء میں ملک کی آبادی صرف 33 کروڑ ہوگئی ہے۔ ملک میں ہندوئوں کی آبادی میں زبردست گراوٹ دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے سماجی مساوات اور نہ ہی کسی قسم کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ اس بجٹ کو پارلیمنٹ تک پہنچانا چاہئے۔ سنگھ نے یہ بات اے این آئی سے کی۔ سرابھارتی ہوئی بے تحاشہ آبادی میں اضافہ نہایت خطرناک ہے۔ ابھی حال میں آسام میں ہوئے 35A مباحث میں ہنگامے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ گری راج سنگھ نے صدر کانگریس راہول گاندھی پر الزام لگایا تھا کہ وہ قوم کو تقسیم کررہے ہیں اور مسلم زرخیز ذہنوں کو متاثر کرتے ہوئے انہیں دعوت فکر و عمل دے رہا ہے۔