مرکزی وزیر کلراج مشرا کیخلاف گرفتاری وارنٹ

پیلی بھیت (یوپی) ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مقامی عدالت نے مرکزی وزیر کلراج مشرا کے خلاف 2009ء لوک سبھا انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمہ میں گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ عبدالقیوم نے کل وارنٹ جاری کرتے ہوئے 21 مئی کو آئندہ سماعت مقرر کی ہے۔ اس سے پہلے بھی عدالت میں غیر حاضر رہنے کی بناء مشرا کے خلاف وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ 28 مارچ 2009ء کو ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا گیا تھا جس میں کلراج مشرا اپنے حامیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر عدالت کے احاطہ میں گھس پڑے تھے۔ جب بی جے پی لیڈر ورون گاندھی نفرت انگیز تقریر مقدمہ کے سلسلہ میں خودسپردگی کیلئے یہاں پہنچے۔ انہوں نے دفعہ 144 نافذ رہنے کے باوجود سرکاری املاک کو نقصان پہنچایاتھا۔