حیدرآباد 4 مئی ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر حمل و نقل مسٹر نتن گڈکری کل 5 مئی کو حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کرینگے ۔ وہ گیارہ بجے دن حیدرآباد پہونچیں گے ۔ وہ سیدھے میرئیٹ ہوٹل پہونچیں گے جہاں وہ ایک تلگو روزنامہ کی اجرائی عمل میں لائیں گے ۔ وہ بی جے پی کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرینگے ۔ اس کے بعد وہ کچھ قائدین اور کارکنوں کو پارٹی میں شامل کرینگے ۔ بعد ازاں وہ اپل اور عنبرپیٹ میں فلائی اوورس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ یہ کروڑہا روپئے مالیتی تعمیراتی پراجیکٹس ہیں ۔ بعد ازاں مرکزی وزیر شام 5 بجے خصوصی طیارے کے ذریعہ دہلی واپس ہوجائیں گے ۔