مرکزی وزیر نے سیول اوئیشن ریسرچ آرگنائزیشن کا سنگ بنیاد رکھا

حیدرآباد 5 جولائی ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر شہری ہوابازی سریش پربھو نے آج بیگم پیٹ ائرپورٹ پر سیول اوئیشن ریسررچ آرگنائزیشن ( سی اے آر او ) کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر پربھو نے کہا کہ مجوزہ ریسرچ آرگنائزیشن سے ائر نیویگیشن نظام کی ضروریات کے علاوہ ائرپورٹ انجینئرنگ ریسرچ کے کام میں بھی مدد مل سکتی ہے ۔ ائرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا نے اس کیلئے 1200 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں تاکہ یہاں آر ایڈی انفرا اسٹرکچر تعمیر کیا جاسکے ‘ آلات حاصل کئے جاسکیں ‘ مہارتوں کو فروغ دیا جاسکے ۔ اس کے نتیجہ میں شہری ہوابازی کے شعبہ کو وسیع پیمانے پر فائدہ ہوگا ۔ ائرپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا نے اس سلسلہ میں پہلے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( آئی آئی ٹی ) مدراس سے معاہدہ کیا تھا ۔ اس معاہدہ سے ہوابازی انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے اور ائر ٹریفک مینجمنٹ میں مدد مل سکتی ہے ۔