مرکزی وزیر نقوی کی سزا کالعدم

رامپور (اترپردیش) ،16 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو راحت دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ نے آج مجسٹرئیل کورٹ کے اس فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا جس میں بی جے پی لیڈر کو سال 2009 ء کے عام انتخابات کے دوران امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی ۔ مملکتی وزیر اقلیتی امور کو مختلف دفعات کے تحت 14 جنوری کو مجرم قرار دیا گیا تھا ، جبکہ حلقہ پارلیمان رامپور میں پٹوائی پولیس اسٹیشن کے روبرو نقوی کی زیرقیادت بی جے پی کارکنوں کے احتجاج پر یہ کیس درج کیا گیا تھا ، جس کے سبب امتناعی احکامات کی خلاف ورزی ہوئی تھی ۔ ڈسٹرکٹ کورٹ نے مرکزی وزیر کی اپیل کو قبول کرلیا جو کہ اس وقت عدالت میں حاضر تھے ۔