حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اینڈ شپنگ نتن گڈکری اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ضلع ورنگل کو فورلیننگ یادگیری گٹہ ، ورنگل کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کے لیے روانہ ہونے سے قبل ان کی سرکاری رہائش گاہ پر لنچ ملاقات کی ۔ قبل ازیں چیف منسٹر تلنگانہ نے مرکزی وزیر کا ان کی سرکاری قیام گاہ آمد پر استقبال کیا ۔ لنچ کے بعد کے سی آر نے مرکزی وزیر سے تبادلہ خیال کیا اور تلنگانہ کے مجوزہ آبپاشی پراجکٹس کے بارے میں بتایا ۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے چیف منسٹر کو تلنگانہ کے پراجکٹس کے لیے بھر پور تعاون کا تیقن دیا ۔۔