وزرائے لیبر کی دو یومی G20 میٹ ، لیبر مسائل پر مباحث میں شرکت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ آج شام ترکی کے لیے روانہ ہوئے ایسے وقت جب کہ ٹریڈ یونینیں اسٹیٹ اونڈ کمپنیوں کے لیبر قانون میں مجوزہ تبدیلیوں اور خانگیانے کے خلاف ملک گیر ہڑتال کررہی ہیں ۔ ترکی میں وزرائے لیبر کی دو یومی G20 میٹ میں لیبر ، سماجی تحفظ اور روزگار کو بڑھانے سے متعلق مسائل پر مباحث کے لیے شرکت کریں گے ۔ مسٹر دتاتریہ ٹریڈ یونینوں کے رویہ میں تبدیلی چاہتے ہیں اور کہا کہ بدلتے وقت کے ساتھ مکمل رویہ میں تبدیلی آنی چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ٹریڈ یونینوں کی سہولت کی خاطر حتی المقدور کوشش کررہی ہے اور ان کے مطالبات کے تئیں اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونینوں میں مکمل تضاد ہے اور انہوں نے یونین لیڈرس پر زور دیا کہ ورکرس پر اپنے خیالات نہ تھونپیں ۔۔