نئی دہلی5ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر جیتندر سنگھ کل سیلاب زدہ جموں و کشمیر کا دورہ کر کے صورتحال سے واقفیت حاصل کریں گے اور باز آبادکاری کی نگرانی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست کے سیلاب زدہ علاقوں کے سینئر عہدیداروں سے ربط رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کل ریاسی جائیں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ مرکزی وزیر سینئر انتظامی عہدیداروں سے بات چیت کریںگے اور ویشنو دیوی یاترا کے عاجلانہ احیاء کی راحیں تلاش کریں گے جو موسلادھار بارش کے پیش نظر کل ملتوی کردی گئی ہے ۔ زمین کھسکنے کے واقعات سے تین یاتری بشمول دو خواتین زخمی ہوچکے ہیں ۔