مرکزی وزیر انوپریہ پٹیل حادثہ میں زخمی

نئی دہلی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی مملکتی وزیرصحت انوپریہ پٹیل ایک تعزیتی اجلاس میں شرکت کیلئے الہ آباد روانگی کے دوران ایک سڑک حادثہ کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجہ میں ان کے سر پر زخم آئے تاہم اب ان کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ انوپریہ پٹیل چند افراد کے ساتھ گاڑیوں کے قافلے کی شکل میں الہ آباد روانہ ہورہی تھیں۔ اس قافلہ میں شامل چار کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے باوجود انہوں نے گجنی گرام سبھا میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں شرکت کی اور دہلی واپسی کے بعد آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس میں اپنا معائنہ کرواچکی ہیں۔