نئی دہلی۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے آج لوک سبھا میں معذرت خواہی کرتے ہوئے اپنے تبصروں پر پیدا ہونے والے تنازعہ کا خاتمہ کردیا اسپیکر لوک سبھا نے کہا کہ ایک تقریب میں جو کرناٹک میں تھی ان کی تقریر کو مسخ کردیا گیا ہے۔ ایوان کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی کانگریس کے ایک رکن نے ان کے متنازعہ تبصرے کا تذکرہ چھیڑتے ہوئے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا۔