مرکزی وزراء سے تلنگانہ تلگو دیشم وفد کی نمائندگی

نئی دہلی۔ 30 اکتوبر (این ایس ایس) تلنگانہ کے تلگو دیشم لیڈر ای دیاکر راؤ نے آج کہا کہ مرکزی وزراء نے ریاست تلنگانہ کو درپیش مسائل کی یکسوئی میں مدد کا وعدہ کیا ہے۔تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی قائدین کے وفد نے دہلی میں مرکزی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ اور وزیر برقی پیوش گوئل سے ملاقات کی اور تلنگانہ کو درپیش مسائل کے بارے میں نمائندگی کی۔ دیاکر راؤ نے بتایا کہ ان وزراء نے ریاست میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کے بعد ممکنہ مدد کا وعدہ کیا ۔ وفد نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اپوزیشن کے خلاف اختیار کردہ طرز عمل کی بھی شکایت کی۔